ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹوڈنٹس کیلئے سمارٹ فون، شہباز شریف کا نوجوانوں کے دن پر تحفہ

Shahbaz Sharif, City42, Smart Phones for students scheme, Prime Minister, International Youth Day, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نوجوانوں کو جدید علوم کے حصول کیلئے سہولیات دینے کے  ویژن  سے مالا مال وزیراعظم شہبازشریف نے سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ سے لیس کرنے کے بعد اب  10 لاکھ سٹوڈنٹس  کو اسمارٹ فون دینے کا اعلان بھی کر ڈالا۔

آج اسلام آباد میں نوجوانوں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام وسائل نوجوانوں کے قدموں میں نچھاور کردیں گے۔ تمام بے فائدہ اخراجات ختم کردیں گے اور 14 اگست کو "اقتصادی بحالی پروگرام" کا اعلان کروں گا.

 وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران   10 لاکھ سٹوڈنٹس کو میرٹ پر اسمارٹ فون دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ لیپ ٹاپ بھی دیے جائيں گے۔ 

  شہباز شریف نے مزید کہا  کہ آئی ٹی کے میدان میں چینی کمپنی سے سٹوڈنٹس کو مفت ٹریننگ دلوائیں گے۔ بینک بھی نوجوانوں کو قرضے دیں گے۔ بینکوں کے سامنے شرط بھی رکھی ہے کہ نوجوانوں کو ملازمت دیں گے۔

وزیراعظم شہباز نے کہاکہ ملک پر قرضوں کے پہاڑ چڑھ گئے ہیں، حکومت، اشرافیہ اور سب کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے تقریب میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے کلیپنگ بھی کروائی ۔