ویب ڈیسک : برازیل میں ایک مقابلہ حسن کی تقریب میں حصہ لینے والی لڑکی کے والد نے اس وقت ججوں پر گولیاں برسادیں جب بیٹی کو ججوں نے چوتھی پوزیشن سے نوازا۔
برازیل میں منعقد ہونے والا ایک مقامی مقابلہ حسن اس وقت ایک سانحے کی صورت اختیار کرگیا ۔ جب ایک امیدوار لڑکی کے والد نے ججوں پر گولی چلانا شروع کر دی کیونکہ اس کی بیٹی نے چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔
یہ واقعہ الٹامیرا شہر میں “II Baile da Escolha da Rainha” کی مقابلہ حسن تقریب کے اختتام پر پیش آیا۔ مقابلہ ختم ہونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد شرکاء میں سے ایک کے والد نے اپنی بیٹی کے چوتھی پوزیشن پر آنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ججوں کے معیار پر سوال اٹھانا شروع کر دیے۔ والد غصےمیں آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے کسی کی کوئی پروا نہ کی ۔
تقریب میں پرائیویٹ سیکیورٹی اور ملٹری پولیس کا عملہ موجود تھا لیکن ناراض والد نے کوئی پرواہ نہیں کی اور بھری تقریب میں ججوں کی جانب فائر کیے تاہم ان کی گولی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل کسی کو گولی لگتی پولیس نے فوراً جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم والد پر فائر کیے جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مقابلہ حسن میں چوتھی پوزیشن لینے والی لڑکی کا باپ اسپتال میں انتقال کرگیا ۔