ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری کی لیفٹننٹ عزیر محمود ملک شہید کے گھر  آمد

صدر مملکت آصف علی زرداری کی لیفٹننٹ عزیر محمود ملک شہید کے گھر  آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری  لیفٹننٹ عزیر محمود ملک شہید کے گھر  پہنچ گئے ۔ عزیر محمود ملک شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی ۔

صدر مملکت نے  لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کو ملک کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عزیر شہید نے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے، یہ بے مثال قربانیاں قوم کو جِلا بخشتی ہیں، 

دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ۔صدر مملکت نے  سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔