سٹی 42:فیصل واوڈا نے فیض حمید کی گرفتاری پر کہا کہ فیض حمید پی ٹی آئی کا دماغ تھا، بہت کچھ سامنے آئے گا۔ یہ پاکستان کے لیے زبردست فیصلہ ہوا ہے ۔
، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں بانی اور پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائیں گے۔سب اچھے بچے بن جائیں گے، پی ٹی آئی پہلی لسٹ میں ہوگی۔فوج کا اپنا اسٹرکچر اور طریقہ کارہے، ان کا ادارہ مضبوط ہےیہ شروعات ہے، ابھی بہت بت گرنے ہیں۔دیر آید درست آید۔
، فیصل واوڈا نے کہا کہ فوج نے پیغام دیا ہے کہ موجودہ قیادت ایماندار ہے۔ٹاپ سٹی کا کیس اٹھے گا تو کئی اور نام بھی سامنے آئیں گے۔بات صرف کرپشن تک محدود نہیں رہے گی۔پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کا ٹھوک بجا کر احتساب ہوگا۔بہت برے برج تھے ابھی انہیں بھی گرنا ہے۔
فیصل واوڈا نے سپہ سالار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جو ناممکن تھا انہوں نے وہ بھی کر دکھایا۔9مئی کی پشت پناہی کرنے والوں کا بھی احتساب ہوگا۔فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے ابھی اور بھی کیسز سامنے آئیں گے۔آنے والے دنوں میں سب ننھے منے کاکے بن جائیں گے۔یہ پاکستان کے لیے زبردست فیصلہ ہوا ہے۔اب پاکستان کو تر قی سے کوئی نہیں روک سکتا۔