قیصر کھوکھر:محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی گائیڈ لائن جاری کردیں۔ اہم عمارتوں، دفاتر، حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کردی ۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق صوبہ بھر میں تقریبات سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ یوم آزادی کی تمام تقریبات سے قبل سپیشل برانچ سے وینیو کی ٹیکنیکل سویپنگ ضرور کر ائی جائے۔
اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت ترین ایکشن کی ہدایت کی گئی ہے۔ ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے۔ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئے پنجاب بھر میں ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق سکیورٹی پر تعینات عملہ تقریبات کے اختتام اور شرکاء کی پرامن روانگی تک ڈیوٹی پر موجود رہے ۔