فیض حمید کا کورٹ مارشل پاک فوج کے وقار میں اضافہ کا سنگ  میل بنے گا، رانا ثنا اللہ

12 Aug, 2024 | 06:30 PM

سٹی42:  وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید کو تحویل میں لینے اور کورٹ مارشل کا اقدام پاک فوج کے احترام اور وقار میں اضافہ کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ 

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کے آغاز کی خبر  پبلک ہونے کے بعد رانا ثنا اللہ نے ایک نیوز چینل سے گفتگو میں اس خبر پر اپنے ردعمل میں  کہا کہ  رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فیض حمید کیخلاف کچھ چیزیں ثابت ہوچکی ہونگی، اس لیے فوجی تحویل میں لیا گیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے، فیض آباد دھرنے کے معاہدے میں فیض حمید کے دستخط  موجود ہیں، یقیناً انکوائری کے عمل میں یہ چیزیں شامل ہوں گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو منیج کرکے بٹھایا گیا تھا۔  فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو اٹھانے میں فیض حمید کا کردار تھا۔ 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  سپریم کورٹ کا  حکم خالصتاً ہاؤسنگ سوسائٹی کے بارے میں تھا۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے انکوائری ہوئی، ہمیں اس معاملے میں اسی حد تک ہی محدود رہنا چاہیے۔

سوالات کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ متعدد بے ضابطگیاں ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے ہی سامنے آئی ہوں گی۔  دیگر معاملات میں انکوائری ہوئی ہے تو  بھی چیزیں سامنے آجائیں گی۔ ہمیں آئی ایس پی آر کے بیان تک محدود رہنا چاہیے۔ یہ اقدام پاک فوج کے احترام اور وقار مین اضافہ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں