ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادی فلوٹ کب لاہور پہنچے گا ،شیڈول سامنے آگیا

آزادی فلوٹ کب لاہور پہنچے گا ،شیڈول سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسام سلطان :آزادی فلوٹ استقبال،انتظامات و تقریبات، کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت 14اگست و آزادی فلوٹ تقریبات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ راولپنڈی سے چلنے والایوم آزادی کلچرل فلوٹ کل 13اگست کو مرید کے سے لاہور ڈویژن(شیخوپورہ) میں داخل ہورہا ہے

اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف سمیت تمام اے سی ز نے  شرکت کی ۔ تمام ڈی سی ز نےبذریعہ وڈیو لنک شرکت  کی ۔ پاکستان کی تمام اکائیوں کا نمائندہ آزادی فلوٹ فیروزوالہ سے سہ پہر 4.30لاہورشہر میں داخل ہوگا۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود کے مطابق راولپنڈی سے چلنے والے آزادی فلوٹ کا جی ٹی روڈ کی تمام تحصیلوں و اضلاع میں فقیدالمثال استقبال ہورہا ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ڈی سی ز سے آزادی فلوٹ کی سکیورٹی،قیام اور روٹ پر بریفنگ لی۔

ڈی سی لاہور نے آزادی فلوٹ کے استقبال،قیام اور تقریبات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ آزادی فلوٹ تقریبات مقام کے تعین کیلئے بارش کے فیکٹر کو ضرور مدنظر رکھا جائے۔سرکاری و نجی عمارات کو برقی قمقموں اور سبز ہلالی پرچموں سے آراستہ کیا جارہا ہے۔یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں تمام محکموں کے تحت آزادی تقریبات جاری ہیں۔ صوبائی دارالخلافہ لاہور میں یوم آزادی پاکستان کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہوگی۔لاہور میں وزیراعلی پنجاب آزادی کرکٹ کپ،آزادی مارشل آرٹ کپ اور آزادی سوئمنگ کپ کا انعقاد جاری ہے۔ لاہور میں فیملی سائکلنگ،رولر سپورٹس،اور تحفظ ماحول کیلئے تقریبات ہوں گی