ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیفٹینٹ جنرل (ر)فیض حمید کو تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کاآغاز

لیفٹینٹ جنرل (ر)فیض حمید کو تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کاآغاز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جیگ برانچ نے جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت تادیبی کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر پاک فوج نے  تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی۔  آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل فیض حمید کے   ٹاپ سٹی کیس میں بدعنوانی  میں ملوث ہونےشکایات آئی تھیں۔ آج پاکستان آرمی کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لیا گیا ہے ۔
 

Ansa Awais

Content Writer