وقاص احمد : ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائر قاضی علی رضا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، 14 اگست کی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایس پی دفتر ہونے والے اجلاس میں عرس داتا گنج بخشؒ اور چہلم حضرت امام حسین ؑ کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایس پی سٹی نے کہا عرس داتا گنج بخشؒ اور چہلم حضرت امام حسین ؑ اور جشن آزادی کی تقریبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے۔ 14 اگست کی تقریبات کو پر امن بنانے کے لیے ہوائی فائرنگ ، ون ویلنگ اورہلڑر بازی کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے ۔یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کی روک تھام کے لیے اہم شاہراہوں پر منظم ناکہ بندی کی جائے گی۔ ا یس پی سٹی نے ہدایت کی کے سرکل افسران تمام سکیورٹی انتظامات ،روٹس کے وزٹ اور سرچ آپرشن کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔