لیسکو کی نااہلی ، 8 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں  بحق، ورثا سراپا احتجاج

12 Aug, 2024 | 04:55 PM

 عابد چوہدری:رائیونڈ، 8 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ورثا بچے کی لاش ررکھ کر لیسکو کے خلاف سراپا احتجاج بنے رہے

پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے محلہ نور محمد میں 8 سالہ فیضان گھر سے دکان پردودھ لینے گیا جہاں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گیا،

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ لیسکو کی نااہلی پر اہلخانہ بچے کی لاش رکھ کر نعرے بازی کرتے رہے،جس کے بعدبچے کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی جانب سے کوئی درخواست موصول ہوئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں