جمال الدین :نوجوان کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کے فراڈ کیس پر سپیشل سینٹرل کورٹ نے فراڈ کی رقم واپسی پر امیگریشن ایجنٹ ملزم محمد وسیم کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے دیا
سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے سماعت کی۔مدعی مقدمہ نوجوان محمد یوسف سپیشل سینٹرل کورٹ میں پیش ہوا اور عدالت کو بتایا کہ مجھے میری رقم واپس مل گئی ہے۔ ملزم محمد وسیم کی ضمانت پر اب کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے مدعی کے بیان پر ملزم محمد وسیم کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
مدعی کی جانب میاں محمد نسیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے ملزم کیخلاف ایف آئی اے نے ایمیگریشن فراڈ کا مقدمہ درج کیا ملزم نے مدعی محمد یوسف کو ساؤتھ افریقہ بھجوانے کا جھانسہ دیا اور 8 لاکھ کا فراڈ کیا رقم واپس ملنے ہر مدعی نے خوشی کا اظہار کیا۔