ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی نیب ریفرنس میں بڑی پیش رفت

 پنجاب یونیورسٹی نیب ریفرنس میں بڑی پیش رفت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : پنجاب یونیورسٹی نیب ریفرنس میں بڑی پیش رفت,نیب لاہور نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس بند کرنے کی درخواست دائر کردی ۔

نیب لاہور نے پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ کی بھرتیوں میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے ریفرنس کو واپس لینے اور بند کرنے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی۔ نیب حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ ریفرنس کا دوبارہ جائزہ لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں ۔استدعا ہے کہ عدالت نیب ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرے۔ ریفرنس کے ملزمان میں ڈاکٹر مجاہد کامران ،ڈاکٹر خان راس ،دیبہ اختر ،ڈاکٹر حسن مبین سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان پر یونیورسٹی میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔

Ansa Awais

Content Writer