جنید ریاض : سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی،نوٹیفکیشن کے باوجود آج تبادلوں پر سے پابندی نہ اٹھائی جاسکی،اب پابندی 16 اگست سے اٹھائی جائے گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث پنجاب بھر کے تین لاکھ اساتذہ مایوس ہو کر رہ گئے ہیں ، نوٹیفکیشن کے باوجود آج تبادلوں پر سے پابندی نہ اٹھائی جاسکی۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہرسال گرمی کی چھٹیوں میں ایک بار تبادلوں پر سے پابندی اٹھائی جاتی ہے بس اس بار تبادلوں پر سے پابندی نہیں اٹھائی گئی جس پر وہ انتہائی افسردہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل وجوہات کے باعث 12 اگست سے پابندی نہیں اٹھائی جاسکی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ تبادلوں پر سے پابندی اب 16 اگست سے اٹھائی جائے گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث پنجاب بھر کے تین لاکھ اساتذہ مایوس
12 Aug, 2024 | 03:53 PM