سول سیکرٹریٹ میں تاریخ پاکستان کے حوالے سے خصوصی نمائش کا اہتمام

12 Aug, 2024 | 03:51 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : جشن آزادی کی خوشیوں میں محکمہ آرکائیو نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا، اہم دستاویزات اور تصاویر کل نمائش میں پیش کی جائیں گی.

 ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ محکمہ آرکائیو نے اس سال یوم آزادی پرجوش انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے کل بروز منگل سول سیکرٹریٹ میں تاریخ پاکستان کے حوالے سے خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نمائش میں تاریخ پاکستان کی اہم دستاویزات اور تصاویر عام شہریوں کیلئے رکھی جائیں گی۔ یہ نمائش تیرہ اور چودہ اگست کو ہو گی۔ جس میں پہلی بار عام شہریوں کو بھی پاکستان کی اہم دستاویزات، معاہدے اور دیگر اشیاء دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔ محکمہ آرکائیو نے نمائش کی حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

مزیدخبریں