ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان دنیا کے مستقبل کے معمار اور تبدیلی کا اصل محرک ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif, Prime Minister Shahbaz, International Youths Day
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کا عالمی دن منانے کا مقصد اس امر کا اعتراف کرنا ہے کہ نوجوان اس دنیا کے مستقبل کے معمار اور تبدیلی کا اصل محرک ہیں۔

نوجوانوں کے عالمی دن 2024 کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  اس سال نوجوانوں کے عالمی دن کے کا تھیم، "کلِکس سے ترقی تک : یوتھ ڈیجیٹل پاتھ ویز فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ،" یہ واضح کرتا ہے کہ آج کے  دور، جہاں ٹیکنالوجی اور مواقع کا سنگم ہو رہا ہے، میں نوجوانوں کی کس قدر اہمیت ہے۔ ٹیکنالوجی اور مواقع کا یہ ملاپ نوجوانوں کو اپنی خواہشات کو ٹھوس نتائج میں بدلنے کی طاقت فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ایک پائیدار اور مساوی مستقبل کی راہ ہموار کر سکیں ۔

 30 سال سے کم عمر کی  60% آبادی کے ساتھ، پاکستان ایک بڑی نوجوان آبادی کا حامل ملک ہے جو تیزی سے عالمی ڈیجیٹل منظر نامے سے جڑ رہا ہے ۔ تعلیم، کاروبار اور سماجی سرگرمیوں کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، نوجوان اپنے اندر مثبت تبدیلی کے محرک بن سکتے ہیں۔ 

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم پاکستان کی نوجوان آبادی کی استعداد سے پوری طرح استفادہ حاصل کرنے اور ان کے لئے یکساں مواقع سے بھرپور سازگار ماحول پیدا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔ 2013 میں ہم نے یوتھ لون اینڈ ایگریکلچرل سکیم متعارف کرائی جس کے اب خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ آج تک، ہم نے 280,000 سے زیادہ نوجوانوں میں کاروبار کی لیے  تقریباً 186 بلین روپے تقسیم کیے ہیں، جس سے ملک بھر میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ یوتھ بزنس لون اسکیم کو ہماری حکومت کے دوران ری اسٹرکچر کیا گیا تھا، اور ہم نے مائیکرو فنانس اداروں کو بھی بلا سود قرضے فراہم کرنے کے لیے شامل کیا تھا۔  ہم اس اقدام کے دائرہء کار کو وسیع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مالی سال 2024-25 کے دوران 100 ارب روپے اضافی مختص کرنے کے منصوبے کے ساتھ، ملک بھر میں تقریباً 300,000 نوجوان کاروباری افراد کو بااختیار بنایا جائے گا۔ ہمارا یوتھ پروگرام ایک جامع نقطہ نظر کا حامل منصوبہ ہے جو  نوجوانوں کو ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام کے ذریعے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے، یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے، اور ہماری یوتھ لون سکیموں کے ذریعے مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ ہمہ جہت سپورٹ فریم ورک اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے پاس کامیابی اور ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری وسائل ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے نوجوان کل کے رہنما ہیں۔نوجوان ہی ہمارے ملک کا روشن مستقبل کی تشکیل دیں گے۔ با اختیار نوجوان آبادی نہ صرف انفرادی ترقی کو فروغ دے گی بلکہ ملک کی وسیع تر سماجی اور اقتصادی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی اور پاکستان اپنے روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو گا۔