ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ نون کے تین اہم ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی

Supreme Court of Pakistan, Abdulrahman Kanju MNA, Mudassar Qayum Nahra, Zulfiqar Ahmad MNA, PMLN, City42, reinstated, Parliament
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 امانت گشکوری:  سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا۔ اس فیصلہ کے نتیجے مین مسلم لیگ نون کے تین اہم سیاستدانوں کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہو گئی۔

  سپریم کورٹ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ن لیگ کے تینوں امیدوارں کو کامیاب قرار دے دیا۔

 مسلم لیگ ن کے عبد الرحمن کانجو، اظہر قیوم نہرا اور ذوالفقار احمد نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

 واضح رہے کہ این اے 154 لودھراں، این اے 81 گوجرانوالہ اور این اے 79 گوجرانوالہ میں اعتراضات عائد کئے گئے تھے۔

 الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی اپیلیں منظور کر لی تھیں، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے تینوں امیدواروں کے کامیابی کے نو ٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے تھے۔