علی ساہی: پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری،پی ایچ پی نےشاہرات پر10لاکھ63ہزار161افرادکوچیک کیا۔
رپورٹ کے مطابق دوران چیکنگ 204 اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران کو گرفتار کیاگیا ،5لاکھ21ہزار534گاڑیوں کوچیک کیاگیا،106چوری شدہ گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں برآمدکیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر78ہزار535ای چالان کیےگئے،ایکسل لوڈمینجمنٹ کےتحت14474اوورلوڈڈگاڑیوں کےچالان،آف لوڈنگ وقانونی کارروائی کی گئی۔
جرمانے کی مد میں 3 کروڑ 32 لاکھ روپے کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی ، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 353 گاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی،شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 5054 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ،17گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا،51عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔
3284مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و رہنمائی فراہم کی گئی،پولیس خدمت مراکز پر 2069 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں،ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 22 مقدمات درج ، منشیات فروشوں سے 508 لیٹر شراب برآمد بھی کی گئی۔