مسلم لیگ ق لاہور کی تنظیم سازی ، رہنماوں کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

12 Aug, 2024 | 02:16 PM

حسن علی: پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کی تنظیم سازی کا معاملہ،جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان نے نشتر ٹاؤن کے عہدیداروں کے نوٹی فکیشن جاری کردیئے۔
تقریب میں ق لیگ لاہورکےسینئرنائب صدرعرفان چوہدری ودیگرشریک ہوئے، جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملک افتخار علی اعوان صدر، چودھری ارشد سینئر نائب صدر مقرر،احمد رضا ڈوگر، چودھری ارشاد، محمد ابرار اور ناصر ہنجرا نائب صدور ہونگے۔
ندیم ارشد جنرل سیکرٹری، علی اصغر انفارمیشن سیکرٹری ہوں گے،چودھری شوکت فنانس سیکرٹری، محمد یوسف جوائنٹ سیکرٹری مقرر ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں