ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے حاجی امتیاز احمد کے پیش ہونے پر بازیابی کی درخواست نمٹادی

عدالت نے حاجی امتیاز احمد کے پیش ہونے پر بازیابی کی درخواست نمٹادی
کیپشن: PTI MNA Haji Imtiaz Ahmed
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: منڈی بہاؤالدین سے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کی بازیابی کا معاملہ، عدالت نے حاجی امتیاز احمد کے پیش ہونے پر بازیابی کی درخواست نمٹادی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پولیس نے پی ٹی آئی ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو جیل سے عدالت میں پیش کیا،ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ ،سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم، درخواستگزارکیجانب سےخادم قیصر ، اشتیاق اے خان سمیت دیگر وکلاپیش ہوئے،جسٹس طارق سلیم شیخ نے حاجی امتیازاحمد کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ کیا رپورٹ آئی ہے؟   وکیل پنجاب حکومت نے کہا جی رپورٹ جمع کروادی ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے سوال کیا رپورٹ کیا ہے؟ وکیل نے عدالت کو بتایا ان کی بازیابی کا حکم تھا ، اس حوالے سے رپورٹ ہے، وکیل اشتیاق اےخان نے کہا حاجی امتیازاحمد کواینٹی کرپشن والوں نےگرفتارکیا،حاجی امتیازاحمدکوعدالت جاتےہوئےاغواکیاگیا۔

 جسٹس طارق سلیم شیخ نے حکم دیا کہ آپ درخواست کی استدعا پڑھیں ، درخواست گزار وکیل نے پٹیشن میں استدعا پڑھ کر سنائی اور کہا ایف آئی آر غلط دی گئی ہے،جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ اگر ایف آئی اے غلط ہے تو اسے چیلنج کردیں ، وکیل درخواست گزار نےاستدعا کی کہ مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں،جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمات کی تفصیلات کی استدعا پٹیشن میں نہیں، دلائل سننے کے بعد عدالت نے حاجی امتیاز احمد کے پیش ہونے پر بازیابی کی درخواست نمٹادی۔