محکمہ خزانہ نے مختلف محکموں کے پروگراموں کیلئے بجٹ جاری کردیا

12 Aug, 2024 | 12:33 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے مختلف محکموں کے پروگراموں کیلئے بجٹ جاری کردیا ، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کیلئے 1کروڑ 16 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری ،، پنجاب سٹی پروگرام کیلئے بیس کروڑ روپے دیدیئے گئے ۔
 محکمہ خزانہ نے پنجاب تینجن یونیورسٹی کو 7 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ داتا گنج بخش ٹاؤن، راوی ٹاؤن اور سمن آبادٹاون کے سب رجسٹرار آفس کیلئے 11 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔ پنجاب سٹی پروگرام کیلئے بیس کروڑ روپے اورلائسنس فیس کیلئے پی آئی ٹی بی بورڈ کوایک کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ فیملی پلاننگ پروگرام کیلئے 1کروڑ 78 لاکھ روپےاور نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کیلئے 1کروڑ 16 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ مذکورہ محکموں کے اکاونٹس میں منتقل کر دیا ہے۔

مزیدخبریں