قیصر کھوکھر : چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے عوامی فلاحی منصوبے بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سرگودھا کا دورہ کیا۔ انہوں نے خوشاب روڈ اور دیگر بازاروں کا معائنہ کیا اورتجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ چیف سیکرٹری نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ کسی کو بے روزگار کیے بغیر شہروں میں تجاوزات کا مستقل خاتمہ اور رکشوں کے بے ہنگم نظام کو کنٹرول کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں پارکنگ اور تجاوزات کے مسئلہ کے حل کیلئے میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کی مستقل ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔