ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ایوی ایشن میں مبینہ کرپشن، وزارت ہوابازی نے بڑا فیصلہ کرلیا

سول ایوی ایشن میں مبینہ کرپشن، وزارت ہوابازی نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: Civil Aviation
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: سول ایوی ایشن کےبڑےمنصوبوں میں مبینہ کرپشن، وزارت ہوابازی کاکرپشن میں ملوث افسران کےخلاف تحقیقات کافیصلہ۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سول ایوی ایشن میں براہ راست بھرتیوں کی بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے،فلائٹ سٹینڈرڈ،ایس کیوایم ایس کی بھرتیوں میں میرٹ کونظراندازکیاگیا،ایئرومیڈیکل ڈائریکٹرزاورایڈیشنل ڈائریکٹرزکی بھرتی میں بھی میرٹ کونظراندازکیاگیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سٹاف لیول کی بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف ورزی کی گئی ، میرٹ کی خلاف ورزی پر شعبہ ایچ آر حکام بارےوزارت ہوابازی کو شکایات ملیں، وزارت ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے تمام معاملات کی شفاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔