ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوح دستگیر پیرس اولمپکس میں شرکت کیوں نہیں کرسکے؟ بڑا شکوہ کردیا

نوح دستگیر پیرس اولمپکس میں شرکت کیوں نہیں کرسکے؟ بڑا شکوہ کردیا
کیپشن: Noah Dastgir
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن چاہتی ہی نہیں تھی کہ میں اولمپکس کیلئے کوالیفائی کروں۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نوح دستگیر بٹ کا کہنا تھا کہ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن ذاتی رنجش کی وجہ سے نہیں چاہتی تھی کہ میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کروں، نوح دستگیر بٹ نے شکوہ کیا کہ کامن ویلتھ گیمز جیتنے کے بعد انہیں سہولیات دی گئیں، اس سے پہلے کچھ نہیں ملا۔

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کا کہنا تھا فیڈریشن والے میڈل جیتنے کے بعد کہتے تھے کہ انہیں کریڈیٹ دو جبکہ ساری محنت میرے والد کی تھی۔

یاد رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے 2022 میں برطانیہ میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا، نوح دستگیر بٹ نے 109 کلو گرام سے زیادہ وزن کے ویٹ لفٹرز کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا تھا بلکہ کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔