پیرس اولمپکس رنگارنگ اختتامی تقریب کے ساتھ ختم

12 Aug, 2024 | 09:53 AM

ویب ڈیسک:کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پیرس اولمپکس رنگارنگ اختتامی تقریب کے ساتھ ختم ہو گئے، اولمپک اسٹیڈیم میں شاندار تقریب سجائی گئی، سینکڑوں فنکاروں نے دلکش پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،  پاکستانی ہیرو  ارشد ندیم کا خصوصی ذکر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں بھی  پاکستانی ہیرو اور  گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا خصوصی ذکر کیا گیا،ارشد ندیم نے جیولین تھرور کے مقابلے میں 92.97کی ریکارڈ تھرو کی تھی اور  پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اکیلے شخص نے ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

اسٹیڈ ڈی فرانس میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں مختلف ممالک کے ایتھلیٹس اپنے ملک کا پرچم تھامے شریک ہوئے، مارچ پاسٹ کیا، اس کے بعد فنکاروں نے خوب رنگا جمایا، اولمپکس مقابلوں کے انعقاد کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے 45 ہزار رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اس کے بعد میوزک کی جھنکار ہوئی، جس سے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے ساتھ ایتھلیٹس بھی خوب محظوظ ہوئے۔

اسٹیج پر پیرس اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر ٹونی اسٹیگوئٹ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیخ چھ نمایاں ایتھلیٹس کے ساتھ اسٹیج پر آئے,اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر ٹونی اسٹیگوئٹ  نے اپنے خطاب میں ایتھلیٹس اور تھامس بیخ نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور گیمز کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

تھامس بیخ نے 2028 اولمپکس کے میزبان لاس اینجلس کی میئر کو اولمپک فلیگ دیا جس کے بعد  منفرد انداز میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی اسٹیڈیم میں انٹری ہوئی اور وہ اولمپکس فیلگ کے ساتھ روانہ ہوگئے۔

آخر میں تھامس بیخ کے پیرس اولمپکس کے باقاعدہ اختتام کے اعلان کے ساتھ اولمپک فلیم کو بجھا دیا گیا اور دلکش آتش بازی کے ساتھ تقریب بھی ختم ہوئی۔

مزیدخبریں