ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
کیپشن: Ben Stokes
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی سریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دی 100 لیگ میں رن لینے کے دوران بین اسٹوکس زخمی ہوگئے، زخمی ہونے کے بعد اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے بین اسٹوکس کو پیدل ہی چل کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا، بین اسٹوکس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی چوٹ کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا، پہلے ٹیسٹ میں اب کپتان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔