ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے سفر میں خلل ڈالنا شہری کو مہنگا پڑگیا

 وزیراعظم کے سفر میں خلل ڈالنا شہری کو مہنگا پڑگیا
کیپشن: FIR on Car violated PM Protocol
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد: وزیراعظم کے سفر میں خلل ڈالنے کی کوشش،پولیس نے کارسوار شہری کےخلاف مقدمہ درج کرلیا، شہری حسن نے گزشتہ رات وزیراعظم کے روٹ پر گاڑی کھڑی کر دی، ملزم نے گاڑی ہٹانے کے بجائے وارڈن سے تلخ کلامی کی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف کے سفر میں خلل ڈالنے کی کوشش پر پولیس نے کار سوار شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ ڈیفنس اے میں ٹریفک وارڈن جاوید کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق کیولری گراؤنڈ کے حسن نامی شخص نے گذشتہ رات وزیر اعظم کے روٹ پر گاڑی کھڑی کر دی۔

ایف آئی آرکے مطابق ٹریفک وارڈن جاوید نے ملزم سے گاڑی سائیڈ پر کرنے اور راستہ کلیئر کرنے کی درخواست کی ،مگر ملزم نے گاڑی ہٹانے کےبجائے وارڈن سے تلخ کلامی شروع کر دی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا۔ڈیفنس اے پولیس نے ملزم کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، شہریوں کو تکلیف دینے ، وارڈن کو دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔