مائدہ وحید: شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی اور حبس میں معمولی کمی محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بارش کے چالیس فیصد امکان ظاہر کئے گئے ہیں۔ملک کے بیشتر حصوں میں گرج جمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے بعد گرمی کی لہر اور حبس میں میں کمی آچکی ہے، شہر میں آج بھی 40 فیصد بارش کا امکان ہے، درجہ حرارت میں بھی کمی آ گئی موجودہ درجہ 27ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کی توقع ہے،خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بالاکوٹ،بونیر، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ،مہمند، خیبر، باجوڑ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے مزید بارش کی توقع ہے،حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی۔ علاوہ ازیں سرگودھا،میانوالی، بہاولنگر، بہاولپور،ملتان، خانیوال، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، تونسہ،بھکر، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے مزید بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے،ژوب، موسیٰ خیل ، بارکھان، کوہلو، لورالائی ،زیارت ، سبی،ڈیرہ بگٹی، خضدار،قلات آواران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا جبکہ تھرپارکر، عمرکوٹ ، سانگھڑ، سکھر، خیر پور، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادومیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے،چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں چند بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔