ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چالیس گولڈ میڈل؛  پیرس کا اولمپکس میلہ امریکی اتھلیٹس نے لوٹ لیا

Paris Olympics, USA , China, Models table, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پیرس اولمپکس 2024   میں میڈلز کی ریس ایک بار پھر  امریکہ نے جیت لی۔ اولمپک گیمز مین ریاست ہائے متحدہ امریکہ مسلسل چوتھی بار پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے۔

 فرانس کا دارالحکومت پیرس میں ہونے والی  اولمپکس 2024 میں امریکا  40 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ امریکی اتھلیٹس نے 42 سلو اور 42 برونز میڈل بھی جیتے ہیں۔ 

 اولمپک گیمز میں امریکہ کے مجموعی تمغوں کی تعداد 126 رہی۔چین 40 گولڈ میڈل تو جیت گیا لیکن دوسرے میڈلز کی دوڑ مین وہ امریکہ سے پیچھے رہ گیا۔ چینی اتھلیٹس کو   27 سلور میڈل اور 24 برونز سمیت 91 تمغے  مل سکے۔  میڈلز حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست میں چین اس بار بھی دوسرے نمبر پر رہا۔

جاپان نے 20 گولڈ میڈل  اور مجموعی طور پر  45 میڈل  جیتے۔

امریکہ مسلسل چوتھے اولمپکس میں میڈل ٹیبل پر پہلا  ملک ہے۔

 پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے اتھلیٹ ارشد ندیم نے پاکستان کو بھی 40 سال بعد گولڈ میڈل دلوایا ہے۔ارشد ندیم نے اولمپک میں جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اولمپکس کا 116 سالہ ریکارڈ بھی توڑا ہے۔