ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دادا سے کھانے کی اشیاء لینے پر باپ نے اپنی کم سن بچی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

دادا سے کھانے کی اشیاء لینے پر باپ نے اپنی کم سن بچی کو موت کے گھاٹ اتاردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک رحمان : ضلع مردان کے علاقےگڑھی کپورہ میں سفاک باپ نے اپنی کم سن بچی کو شدید جسمانی تشدد کانشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع مردان کے پولیس سٹیشن گڑھی کپورہ کے حدود میں پیش آیا، جہاں پر مبینہ ملزم ظہور نے اپنی 15سالہ بچی ثانیہ گل کو دادا سے کھانے پینے کی اشیاء لینے پر قتل کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم نے دو شادیاں کی ہیں،  پہلی بیوی طلاق لےچکی ہے جبکہ دوسری بیوی ناراض ہوکر میکے گئی ہے۔وقوعہ کے روز تانیہ گل کے دادا عبد رحمان نے نواسوں کے لئے کھانے اور دیگر اشیاء لاکر گھر میں دیں، جس پر ظالم باپ مشتعل ہوگیا اور اپنی بیٹی ثانیہ گل کو پکڑکرگھونسوں، مکوں اور ڈنڈوں سے مارپیٹ کر قتل کردیا۔باپ  بچی کو قریبی ہسپتال لایا جہاں ڈاکٹروں نے بچی پر تشدد اورموت کی تصدیق کردی۔موت کی تصدیق پرملزم باپ نے بیٹی کی  لاش ہسپتال میں چھو ڑکرفرار ہوگیا۔

دوسری جانب پولیس سٹیشن گڑھی کپورہ نے مقتولہ کی بہن خدیجہ کی رپورٹ پر ملزم باپ ظہور ولد عبد رحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔