نگراں وزیراعظم انوار الحق کے متعلق پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا بیان 

12 Aug, 2023 | 09:31 PM

ویب ڈیسک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کے متعلق پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا اہم بیان آ گیا۔

شازیہ مری  نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات کی خبر غلط ہے۔

شازیہ مری نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا اختیار میاں شہباز شریف کو دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی پوری توجہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات پر ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی آئین اور قانون کے تحت انتخابات چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے بعض رہنماوں کے حوالے سے سوشل میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے تقرر پر تحفظات ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات کو پارٹی کی پوزیشن واضح کرنے کے لئے بیان جاری کرنا پڑا۔

مزیدخبریں