ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کو مبارکباد دے دی۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایک سیاستدان کی بطور نگران وزیر اعظم تقرری جمہوریت کے لییے نیک فال ہے۔ بلوچستان سے نگران وزیر اعظم کا انتخاب وفاق کو مضبوط کرے گا۔
نگران وزیر اعظم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا گیا۔ دونوں راہنماؤں نے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے اور پائیدار جمہوریت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
راجہ پرویز اشرف نگران وزیر اعظم کی کامیابی کے لییے دعاگو ہیں۔