ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن آزادی؛ خواتین کو تنگ کرنےوالےحوالات جائیں گے،فول پروف انتظامات مکمل

Police arrangement for Azadi day in Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جشن آذادی کے موقع پر  ون ویلرز، ریسنگ، ہلڑبازی اور روڈ بلاک کرکے کرتب دیکھانے والوں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، 10 سے زائد مقامات پر قیدیوں کی گاڑیاں بھی موجود ہونگیں۔   فیملیز کو تنگ کرنے، شوروغل کرنے، بغیر سائیلنسر کے موٹرسائیکل، رکشہ چلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

لاہور میں 12 ڈی ایس پی، 210 ٹریفک انسپکٹرز اور 24 سو سے زائد وارڈنز، 06 بریک ڈاؤن، 25 فوک لفٹرز بھی تعینات ہونگے، 255 مقامات پر ناکے لگائے جائیں گیں

جشن آذادی کے موقعہ پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور محفوظ ڈرائیونگ کےلئے لاہور ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے، 13 اور 14 اگست کو مجموعی طور پر 24 سو سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

 ضلعی پولیس کے تعاون سے 255 مقامات پر ناکے لگائے جائیں گیں، ون ویلرز، ریسنگ، زگ زیگ اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، مجموعی طور پر 55 اسپشل اینٹی ون ویلنگ اسکواڈز بھی تیار کئے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے خبردار کیا ہے کہ ہلڑ بازوں کو قابو کرنے کیلئے 11 مقامات پر جیل وینز بھی موجود ہونگیں، شہریوں کی سہولت کیلئے 06 بریک ڈاؤن، 25 فوک لفٹرز بھی تعینات کی گئیں ہیں جبکہ شہریوں کی فوری مدد اور ٹریفک کی روانی کےلئے تمام ڈی ایس پیز کو ایک ایک ایمرجنسی اسکواڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ، ریسنگ، زگ زیگ، ہلڑبازی ،روڈ بلاکنگ کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اہم اور مصروف شاہراہوں پر عارضی سپیڈ بریکر اور بیرئیرز لگائے جائیں گیں، حضوری باغ،  گریٹر اقبال پارک، پنجاب اسمبلی، لبرٹی مارکیٹ، واہگہ باڈر، ایوان اقبال، جیلانی پارک سمیت 71 مقامات پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، لوڈ بڑھنے پر مین بلیوارڈ گلبرگ، مال روڈ پر موٹرسائیکلسٹ کو سروس روڈز پر چلایا جائےگا، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے روڈ بلاکنگ کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی، مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس بھی شہریوں کی طرح جشن آذادی بھرپور طریقے سے منائے گی،