اسرار خان : شہر لاہور میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں بدستور جاری، غازی آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے کو لوٹ لیا۔
سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی، واردات 9 اگست کی رات ساڑھے 12 بجے کے قریب ہوئی۔ سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو نظر آتے ہیں۔ ملزمان ڈیلیوری بوائے کے قریب پہنچ کر لوٹ مار شروع کر دیتے ہیں۔ ملزمان نے گن پوائنٹ پر ڈیلیوری بوائے سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ ملزم جاتے ہوئے موٹر سائیکل کی چابی بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واردات کے حوالے سے پولیس کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست ملنے پر ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔