پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور بانی کارکن شمیم نیازی کی نماز جنازہ ادا

12 Aug, 2023 | 07:45 PM

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور بانی کارکن شمیم نیازی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ 

مرحومہ کی نماز جنازہ مولانا سلمان احمد نے پڑھائی، مرحومہ شمیم نیازی کو قریبی عزیزوں اور پارٹی سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان فیز سیون،ڈیفنس میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں  چودھری اسلم گل،رانا جمیل منج،حاجی عزیز الرحمن چن،امجد جٹ،آصف ناگرہ،ذوالفقار علی بدر،افنان صادق لون تنویر بٹ،رانا جواد،اکرم کمبوہ، چودھری رمضان،میاں عتیق شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ صداقت شیروانی،انجم بٹ،مسرت صدیقی ،ایڈون سہوترا قریبی عزیزوں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی خواتین رھنما ثمینہ خالد گھر کی،فائزہ ملک،نرگس خان،ساجدہ میر،شہناز کنول بھی تعزیت کیلیے پہنچیں۔ 

مرحومہ کا ختم قل کل 13اگست بروز اتوار بعد نماز عصر ہاؤس نمبر 102ڈی،سٹریٹ2,فیز5،ڈیفنںس میں ادا کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ مرحومہ شمیم نیازی پیپلز پارٹی وویمن ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان کی والدہ تھیں۔ شمیم نیازی نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور پارٹی کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

مزیدخبریں