احمد رضا: پاک بھارت ٹاکرے پر بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کا بھی بیان سامنے آ گیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے آ ل راؤنڈر رویندرا جڈیجا پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق کہتے ہیں کہ روایتی حریفوں کے میچ میں دونوں ٹیمیں ہی جیت کے لیے میدان میں اترتی ہیں، ہار کے خوف کے بجائے اچھی پرفارمنس پر توجہ دینی چاہیے۔
30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے میزبان ہونے کی حیثیت سے تمام ٹیموں کی کِٹس پر پاکستان لکھا ہونا عام بات ہے جسے بھارتی میڈیا خواہ مخواہ ایشو بنانے لگا ہے، سوشل میڈیا سمیت باقی تمام میڈیا پر اس بات کو لے کر بڑی ہائپ بنائی جا رہی ہے کہ تاریخ میں پہلی بار بھارت ٹیم کی شرٹ پر پاکستان کا نام تحریر ہو گا۔