بیوروکریسی نےکس کس سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگ لیں،تفصیل آ گئی

12 Aug, 2023 | 07:05 PM

ویب ڈیسک : اسلام آباد میں حکومت بدلتے ہی بیوروکریسی کا قبلہ بھی بدل گیا، جن وزرا کے ناز اٹھائے جاتے تھے ان سے سرکاری گاڑیاں  واپس مانگ لی گئیں اور سرکاری گھر بھی خالی کروانے کی تیاری کر لی گئی۔ 

مصدقہ اطلاعات  کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت مشیروں اورمعاونین خصوصی سےسرکاری گاڑیاں سرکاری گاڑیاں واپس مانگ لی ہیں۔

قومی اسمبلی کی تحلیل اور وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کے بعد وزرا اور وزرائے مملکت سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگ لی گئیں۔

وفاقی حکومت کے  مشیروں اورمعاونین خصوصی سے بھی سرکاری گاڑیاں واپس طلب کی گئیں ہے ، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نےوفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو خط لکھ دیا ہے جس میں کابینہ ڈویژن نےفوری طور پرسرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا کہا ہے۔

مزیدخبریں