سوشل میڈیا سے کمائی؟ ویرات کوہلی کا بیان آگیا

12 Aug, 2023 | 06:56 PM

احمد رضا: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا سے کمائی کی خبروں کی تردید کر دی۔

 بھارتی سپر سٹار بلے باز ویرات کوہلی سوشل میڈیا سے کمائی کی خبروں کے خلاف میدان میں آ گئے، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے 11 کرورڑ روپے کماتے ہیں، جس پر بھارتی کرکٹر نے ردِ عمل دیا ہے کہ یہ خبریں حقیقت کے منافی ہیں۔ ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ ان کا فوکس صرف گیم پر ہوتا ہے، اس لیے کمائی کی ایسی دوڑ میں شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

مزیدخبریں