ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم تعیناتی پر مبارکباد دی۔
چیرمین سینیٹ نے کہا کہ محترم انوار الحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے ، قابل اور محنتی انسان ہیں۔ بلوچستان سے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی بطور وزیر اعظم تعیناتی ایک اچھا فیصلہ ہے، انوار الحق کاکڑ کی قائدانہ صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا ، بطور نگران وزیراعظم اچھے فیصلے کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے ہمیشہ ایوان بالا میں مثبت کردار ادا کیا ، سب کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انوار الحق کاکڑ اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے ۔