سانحہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی پیروی کیلئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر زمقرر

12 Aug, 2023 | 04:02 PM

شاہین عطیق : نو مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤکے کیسز کی پیروی کیلئےسپیشل پبلک پراسیکیوٹر زکی تقرری۔حکومت نے تین سینئروکلا کو سپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ۔
 حکومت پنجاب نے9مئی کو گلبرگ میں جلاؤگھیراؤ کے تمام کیسز کی پیروی کے لیےسپیشل پبلک پراسیکیوٹر زمقرر کیے ہیں۔ 3سینئر وکلا کو سپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیاہے۔تقرری کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ رانا شکیل احمد خان، میاں پرویز حسن اور راناذوالفقار علی خان گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے تمام کیسز میں پیش ہوں گے۔

مزیدخبریں