ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون بارشوں کا نیا سپیل آ رہا ہے،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

مون سون بارشوں کا نیا سپیل آ رہا ہے،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) کل سے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کے پانچویں سپیل کی انٹری کی پیشگوئی ہوگئی۔ مون سون کا پانچواں سپیل کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش برسانے کا سبب بنے گا۔ 

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرا غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان تکرار جاری، کل سے داخل ہونے والا شمال مغربی ہواؤں کا سلسلہ 13 اگست سے 16 اگست تک لاہورمیں داخل رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37  ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں بہتری، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 85  ریکارڈ کی گئی ہے۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے  32ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،  ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے،  جنوب مغرب سے ہوا کی رفتار 22کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

Ansa Awais

Content Writer