نگران وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب، اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ سندھ آج ملاقات کریں گے

12 Aug, 2023 | 12:08 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)نگران وزیراعلی سندھ کے انتخاب کا معاملہ ،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور وزیر اعلیٰ سندھ کی آج اہم ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق رعنا انصار اور سید مراد علی شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کی جائے گی ، رعنا انصار ایم کیو ایم ،جی ڈی اے اور جے یو آئی کے تجویز کردہ نام وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کرینگے۔

ایم کیو ایم ،جی ڈی اے اور جے یو آئی کی جانب سے نگران وزیراعلی سندھ کے لیے تین نام فائنل کیے گئے  ہیں،نگران وزیر اعلی سندھ کے لیے شعیب احمد صدیقی ،یونس ڈھاگا اور ڈاکٹر صفدر عباسی کا نام پیش کیے جانے کا امکان ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران سیٹ اپ سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

مزیدخبریں