سمارٹ فونز  استعمال کرنیوالے ممالک میں پاکستان  کانمبر کونسا ؟دلچسپ معلومات

12 Aug, 2022 | 09:50 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)کیا آپ جانتے ہیں سمارٹ فونز استعمال کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر کونسا ہے۔ 

ڈیٹا ویب سائٹ اسٹاٹسٹا کی جانب سے 2021 کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں سے زیادہ موبائل فونز کا استعمال چین میں ہوتا ہے جہاں 95 کروڑ سے بھی زیادہ لوگ موبائل فونز کا استعمال کرتے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق بھارت دوسرے نمبر پر ہے جہاں موبائل فونز استعمال کرنے والوں کی تعداد 49 کروڑ سے زائد ہے۔ امریکہ  تیسرے نمبر پر ہے جہاں موبائل فونز استعمال کرنے والوں کی تعداد 27 کروڑ 40 لاکھ ہے۔انڈونیشیا میں 17 کروڑ 40 لاکھ اور برازیل میں 10 کروڑ 18 لاکھ 53 لوگ موبائل فونز استعمال کرتے ہیں۔

فہرست میں روس چھٹے، جاپان ساتویں، میکسیکو آٹھویں، ویتنام نویں اور جرمنی دسویں نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش گیارویں، ایران بارہویں ترکی تیرویں، برطانیہ چودہویں اور فرانس پندرویں نمبر پر ہے۔ ڈیٹا ویب سائٹ اسٹاٹسٹا کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان 16 ویں نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں