(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کا خاندان بے گھر ہونے والا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ایک انٹرویو میں اپنے ماضی سے متعلق بتایا کہ کہ ان کا خاندان امیر نہیں تھا، منہ میں چاندی کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوا۔ عامر خان نے بتایا کہ ان کے والد اچھے پروڈیوسر تو تھے مگر اچھے بزنس مین نہیں تھے،اس وجہ سے ان کے والد پر بہت قرض چڑھ گیا تھا کہ ایک وقت ایسا آیا کہ خاندان تقریبا بے گھر ہونے والا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن بہت خوشگوار تھا، مشکل وقت کے باوجود ان کے والد جدوجہد کرتے رہے۔