یوم آزادی سے قبل ہی ون ویلرز موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھانے لگے

12 Aug, 2022 | 09:20 PM

Imran Fayyaz

(اسرار خان)یوم آزادی سے قبل ہی ون ویلرز آزاد ہو گئے ، کینال روڈ پر نوجوانوں کی ون ویلنگ ، موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھانے لگے ۔ سٹی 42 نے کرتب دکھاتے نوجوانوں کی ویڈیوز حاصل کر لیں۔ 
موبائل ویڈیوز میں نوجوان ٹولے کی صورت میں کینال روڈ پر نظر آتے ہیں، جیل روڈ اور مال روڈ انڈر پاس کے قریب نوجوان ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرتے ہیں۔

نوجوانوں کے خطرناک کرتب کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے، یوم آزادی کے پیش نظر ون ویلرز تیاریوں میں ہیں۔ دوسری جانب پولیس ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے متحرک ہونے کی دعویدار ہے ۔

مزیدخبریں