(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں،ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک نوجوان موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں گر کر غائب ہو جاتا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے۔
ایک ٹائر شاپ کے باہر ایک شخص موٹر سائیکل ریورس کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گہرے گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری دکان سے نکلا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اسے ریورس کرنے لگا، اچانک پچھلا ٹائر گڑھے کے کنارے پر پہنچنے کے بعد موٹر سائیکل سوار اسے سنبھال نہ سکا۔ بائیک شہری کے قابو سے باہر ہو گئی اور موٹر سائیکل پیچھے پھسلتی ہوئی گہرے گڑھے میں گر کر غائب ہو گئی۔