(ویب ڈیسک)ڈالر سستا ہونے پر سونا مزید سستا ہوگیا،10 گرام سونا 2315 روپے کمی سے 1 لاکھ 19 ہزار 170 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق سونے کے خریداروں کے لئے اچھی خبر آگئی،ڈالر سستا ہونے پر سونا مزید سستا ہوگیا،ایک تولہ سونا 2700 روپے سستا ہوگیا،ایک تولہ سونا 1 لاکھ 39 ہزار روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 2315 روپے کمی سے 1 لاکھ 19 ہزار 170 روپے کا ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں سونا 5ڈالر کمی سے 1790 ڈالر فی اونس کا ہوگیا،صرافہ بازار ڈیلرز کا کہناتھا کہ ڈالر سستا ہونے پر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔پچھلے دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی بڑی کمی ہوئی۔ جس پر فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کےرواں ماہ کے ریکارڈ توٹ گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 41 ہزار 700 روپے مقرر تھی، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 485 روپے ہوگئی تھی۔