پی ٹی آئی کا لاہورہاکی سٹیڈیم جلسہ، عدالت نے بڑا حکم سنا دیا

12 Aug, 2022 | 06:00 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو 13 اگست کو  ہاکی سٹیڈیم کے خلاف درخواستیں نمٹادیں،جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر درخواستگزاروں کی درخواستوں پر فیصلہ کرے۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس علی ضیاء باجوہ نے عطاء تارڑ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور، ڈی جی سپورٹس اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا،سرکاری وکیل  نے سوال کرتے کہا کیا مینار پاکستان میں پی ٹی آئی جلسہ نہیں کر سکتی؟ پی ٹی آئی کا پر امن جلسہ ہونے جا رہا ہے،درخواست گزار بتائیں کہ ان کے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔

آسٹرو ٹرف کو محفوظ رکھا ہے، اس کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ڈپٹی کمشنر نے عوامی مفاد میں کام کرنا ہوتا ہے،درخواستگزاروں نے ڈپٹی کمشنر کے جلسے کی اجازت دینے کے قانونی اختیار پر سوال نہیں اٹھایا، درخواستگزاروں نے صرف خبر کی بنیاد پر جلسے کے انعقاد کو چیلنج کیا ہے، درخواستگزاروں نے کل ڈپٹی کمشنر سے داد رسی کے لئے رجوع کیا اور آج عدالت میں درخواستیں دائر کر دیں۔

عدالت نےسرکاری وکیل سے استفسار کرتے کہا کہ مینار پاکستان جانے میں کیا امر مانع ہے؟سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ بین الاقوامی طور پر سٹیڈیمز میں جلسے ہوتے ہیں، عدالت نے سوال کیا کہ جو ٹرف اتاری ہے وہ واپس کیسے اور کب لگائی جائے گی؟ سرکاری وکیل نے کہا نئی ٹرف لگائی جائے گی، پرانی آسٹرو ٹرف تھوڑی پھٹ چکی ہے،اتاری گئی ٹرف کسی اور سٹیڈیم میں لگائی جائے گی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر سٹیڈیم کو نقصان ہو گا تو اس کا ازالہ کون کرے گا؟ وکیل درخواستگزار بولے کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ جلسہ نہ کریں، ہم کہتے ہیں کہ جلسہ سٹیڈیم میں نہیں ہو سکتا،  وکیل پنجاب حکومت نے کہا ہاکی سٹیڈیم یہاں پر 15 منٹ میں پورا سٹیڈیم خالی ہو جاتا ہے، انتظامات بہتر ہیں۔

درخواستگزار وکیل نے کہا آسٹرو ٹرف کو ہونے والا نقصان کون برداشت کرے گا؟ جسٹس مزمل اختر شبیر نے ریمارکس دیے کہ نئی ٹرف کے لئے تو پنجاب حکومت ہی رقم دے گی، وکیل درخواستگزار  کا کہناتھا کہ ٹرف کو ہونے والے نقصان کا ازالہ پی ٹی آئی سے کروایا جائے۔ 

 جسٹس مزمل اختر شبیر نے کہا آپ جتنا نقصان ہوا ہے اسکی بات کر رہے ہیں، آپ دنیا میں پہلے سے 7 ویں نمبر پر آ گئے ہیں،آپ مالی نقصان کی بات کے پیچھے جا رہے ہیں، جو پہلے سے 7 ویں نمبر پر آ گئے ہیں اس کا نقصان ازالہ کیا ہے؟

تمام دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو 13 اگست کو  ہاکی سٹیڈیم کے خلاف درخواستیں نمٹادیں، عدالت نے کہا کہ جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر درخواستگزاروں کی درخواستوں پر فیصلہ کرے،یہ حکام کا کام ہے وہ پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دیں، عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

 جسٹس مزمل اختر شبیر  نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا سٹیڈیم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے،نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی اس نقصان کا ازالہ کرے گی،آسٹرو ٹرف لگانے کا کام  پنجاب حکومت کرے گی،آسٹرو ٹرف کو جلد از جلد لگایا جائے، بجٹ میں فنڈز مختص کئے جائیں۔

مزیدخبریں