(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کا سفر مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی ہدایت پر اورنج لائن میٹروٹرین میں خصوصی افراد اور بزرگوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائیں گی۔ خواتین اور طلبا کو اورنج میٹروٹرین کے کرائے میں ریلیف دیا جائے گا۔
چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنز پر سولر سسٹم لگائے جائیں گے، اورنج لائن میٹرو ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا جائزہ لینے کےلئے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکٹرک بس کا پہلا منصوبہ لاہور میں شروع کیا جائے گا، عوام کو ماحول دوست بسوں میں سفر کی بہترین سہولتیں دی جائیں گی۔