لاہور میں جلسہ،عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا

12 Aug, 2022 | 04:35 PM

Imran Fayyaz

(علی اکبر)لاہور ہاکی گراونڈ جلسہ، عمران خان نے لاہورمیں جلسہ کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

جلسہ کی انتظامی کمیٹی نے انتظامات پر بریفنگ دے دی،صدر پی ٹی آئی پنجاب یاسمین راشد اور صدر لاہور شیخ امتیاز انتظامات سے آگاہ کریں گے، سٹیڈیم میں کارکنوں کی محفوظ آمد اور اخراج کے پلان حتمی مشاورت ہوگی ۔

عمران خان اور دیگر رہنماوں کے خطاب کا وقت اور دورانیہ کیا ہوگا ؟ اجلاس میں طے ہوگا،جلسہ میں شریک شرکاء قومی ترانہ ملکر کیسے اور کب پڑھیں گے ، عمران خان سے مشاورت میں طے ہوگا۔ عمران خان کا خطاب تمام بڑے شہروں میں کس کس جگہ سکرینوں پر دکھایا جائے ، اجلاس میں پلان پر گفتگو ہوگی۔

جلسہ کے شرکاء کو ہاکی اسٹیڈیم لانے کیلئے شٹل سروس اور دیگر انتظامات پر بھی آگاہ کیا جائے گا، عمران خان کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ کیخلاف عدالتی پٹیشن کے حوالے سے قانونی ٹیم بریف کرے گی۔

مزیدخبریں