( شہزاد خان ابدالی)اب لاہوریوں کو چائے کی چسکیاں پڑیں گی کیونکہ مختلف کمپنیوں کی جانب سے چائے پتی کی قیمتوں میں 100 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا گیا ۔لاہوریے ناراض بولے ایک چائے ہی تو رہ گئی وہ بھی مہنگی کردی۔
لاہوریے ہوشیار خبردار ،کیونکہ اب انہیں چائے کی چسکیاں پڑیں گی اور بھی مہنگی،مختلف کمپنیوں کی جانب سے چائے پتی کی قیمتوں میں 100 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کردیا گیا،اب لاہوریوں کو مختلف کمپنیوں کی چائے کی پتی 1200 سے بڑھ کر کم ازکم 1300 روپے فی کلوگرام میں ملے گی۔
چائے کی پتی کیا مہنگی ہوئی لاہوریے تو کمپنیوں سے نالاں ہی ہوگئے۔ بولے چائے تو ان کی دکھ سکھ کی ساتھی ہے اسے پی کر دماغ تازہ اور طبعیت بحال ہوجاتی ہے ،اب کمپنیوں نے چائے کی پتی بھی مہنگی کردی۔
لاہوریوں کا کہناتھا کہ کمپنیاں لاہوری دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے چائے کی پتی سستی کریں تاکہ ان کا اور چائے کا تعلق اور بھی گہرا ہوجائے۔